دنیا بھر میں ہر سال8 لاکھ افراد کی موت کا سبب تنہائی ہے، ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او: ہر سال 8 لاکھ افراد تنہائی سے اموات کا شکار

اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر سال8 لاکھ افراد کی موت کا سبب تنہائی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ہرسال 8لاکھ 71 ہزار سے زائد افراد کی اموات کا سبب تنہائی ہے۔
یعنی ہر گھنٹے میں 100 سے زیادہ افراد تنہا رہنے کے باعث موت کا شکار ہو رہے ہیں ۔
ڈبلیو ایچ او کی یہ رپورٹ افراد اور معاشروں پر تنہائی اور سماجی تنہائی کے وسیع اثرات کو اجاگر کرتی ہے اور اسے”ہمارے وقت کا صحت عامہ کا چیلنج” قرار دیتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھ میں سے ایک فرد تنہائی سے متاثر ہوتا ہے کے جس کے صحت پر برے اثرات ہوتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ تنہائی ایک تکلیف دہ احساس ہے جو اس وقت پیدا ہوتا ہے جب مطلوبہ اور حقیقی سماجی تعلقات کے درمیان فاصلہ پیدا ہوتا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں