پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: معاشی بدحالی اور حکومتی غفلت
ملتان (خصوصی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی،جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب صدر حاجی ندیم قریشی، ملتان کے نائب صدر وپرانی سبزی منڈی چوک شہیداں کے صدر رانا محمد اویس علی، جنوبی پنجاب کے نائب صدر ملک قیصر اقبال کمبوہ، مصوم شاہ روڈ کے صدر ذیشان ظفر،حسینہ بازار سورج میانی کے صدر ملک مزمل حسین کھاکھی، سورج میانی کے صدر کفایت حسین صدیقی، نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کا حصہ نہیں۔
بلکہ ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں کی عیاشیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے یوم عاشورہ کے بعد مرکزی تنظیم تاجران پاکستان احتجاج پر مجبور ہوجاگی کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید مہنگائی کا ہو شربا طوفان ائے گا بالخصوص چھوٹے تاجروں اور دکانداروں کی مزید کمر ٹوٹ جائے گی۔
لیکن اب عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے معاشی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تاجر برادری ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی کی وجہ سے غریب عوام شدید پریشانی سے دوچار ہیں اور مسائل در مسائل کی چکی میں پس رہے ہیں ۔
لیکن مقتدر طبقہ کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے حکمران طبقہ کم از کم غریب عوام کے حال پر رحم کھائے نہ کہ انہیں خودکشیوں پر مجبور کرے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں