حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی تجویز، اسیر رہنماؤں کا خط
پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں نے حکومت اور پارٹی قیادت کو بدترین بحران سے نکلنے کے لیے مذاکرات کا مشورہ دے دیا ۔
تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں شاہ محمود قریشی ، ڈاکٹر یاسمین راشد ،میاں محمود الرشید ، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے کھلا خط لکھا ہے۔
اپنے خط میں ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہم پانچوں حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں کیونکہ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ۔
خط میں کہا گیا کہ سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں ۔
مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے ۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے آغاز کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔
، مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا جائے۔
، مذاکرات کے آغاز کے لیے کسی فریق کو مطعون کرنا سارے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہو گا اور اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں