باجوڑ کے علاقے صدیق آباد میں دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید،11 زخمی

صدیق آباد باجوڑ میں بم دھماکا، 4 شہادتیں، 11 زخمی

باجوڑ میں صدیق آباد پھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب بم دھماکا ہوا ہے جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکاپھاٹک میلہ گراونڈ کے قریب ہوا ۔
، حملے میں اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی فیصل اسمعیل، تحصیلدار ناواگئی اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کردیا۔
، دھماکے کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں