ملتان کے سابق پٹواری ناصر جاوید کا فراڈ پکڑا گیا
ملتان (وقائع نگار) ملتان کی تاریخ کا بڑا فراڈ کرنے والے سابق پٹواری ناصر جاوید کو بالآخر گرفتار کر لیا گیا ، ناصر جاوید کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹواری ناصر جاوید نے موضع متی تل میں تعیناتی کے دوران بڑے پیمانے پر ریکارڈ میں ہیرا پھیرا کی تھی۔
، بوگس انتقالات درج کرنے کے ساتھ ساتھ انتقال فیسوں میں کرپشن اور ریکارڈ چھپانے جیسے غیر قانونی اقدامات کیے ، جس پر اسے حکام نے پہلے نوکری سے برخاست کیا اور اس کے بعد انٹی کرپشن میں اس کے خلاف ریفرنس بھیج کر مقدمہ بھی درج کرایا گیا ۔
، ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق پٹواری ناصر جاوید کے خلاف انٹی کرپشن سمیت مختلف تھانوں میں 10 کے قریب مقدمات درج ہیں، مذکورہ پٹواری کافی عرصہ روپوش بھی رہا، جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملتان محمد ابوبکر نے ان جعلی انتقالات پر لین دین بھی ممنوع قرار دیا ۔
، تاہم کچھ ہفتے قبل سابق پٹواری ناصر جاوید عبوری ضمانت کروا کر منظر عام پر آیا اور اس نے ریکارڈ فراہمی کے لیے افسران پر دباؤ بھی ڈلوانا شروع کر دیا تھا تاہم گزشتہ روز وہ عدالت میں ضمانت کے کیس میں پیش ہوا تو عدالت نے ضمانت منسوخ کر دی ۔
، جس کے بعد انٹی کرپشن نے سابق پٹواری ناصر جاوید کو گرفتار کر لیا ، جس کے بعد اسے سرکل دفتر منتقل کر دیا گیا واضح رہے کہ مذکورہ پٹواری کے پاس آج بھی موضع متی تل کے ریکارڈ کا اچھا خاصہ حصہ موجود ہے اور اس کی وجہ سے عام شہریوں اور افسران تک کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، انٹی کرپشن نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں