پٹرولیم مصنوعات مہنگی: پاکستان ریلویز نے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا

ریلوے کرایوں میں اضافہ، پاکستان ریلویز کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان ریلویز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ 4 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور پہلے سے کی گئی ایڈوانس بکنگز پر بھی لاگو ہوگا۔
پاکستان ریلویز کے مطابق، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ادارے کو ماہانہ 109 ملین روپے سے زائد کا نقصان ہو رہا تھا، ۔
جس کے باعث کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا۔
حکومت نے یکم جولائی 2025 سے پٹرول کی قیمت میں 8.36 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10.39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے،۔
جس کے بعد نئی قیمتیں بالترتیب 266.79 روپے اور 272.98 روپے فی لیٹر ہو گئی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں