“پی ایچ اے ملتان میں مالیوں کی ریٹائرمنٹ اور ہارٹیکلچر ڈائریکٹر کے متنازعہ رویے پر ملازمین کی تشویش”
ملتان (خصوصی رپورٹر ) پی ایچ اے ملتان میں چار مالیوں ریٹائرمنٹ ،الوداعی تقریب میں ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کی عدم شرکت ، پی ایچ اے کی فیلڈ فورس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، متوسط گھرانے سے تعلق رکھنے والے سعد قریشی نے افسر بنتے ہی مالی بیلداروں کے ساتھ ہتک آمیز رویہ رکھنا معمول بنا رکھا ہے ریٹائرمنٹ کی الوداعی تقریب میں عدم شرکت کرکے انھوں نے اس بات کا عملی ثبوت دیدیا ۔
، عمر کا ایک حصہ شہر کی آبیاری پرسرف کرنے والے مالیوں کی ڈی جی سمیت کسی بھی اعلی افسر کی تقریب میں عدم شرکت نے افسردہ کردیا ،پارکوں گرین بیلٹ کو سنورانے اور ادارہ کی نیک نامی کے مرکزی کردار ہارٹیکلچر فیلڈ فورس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ ایمپلائز یونین کی پراسرار خاموشی بھی سوالیہ نشان بن گئی ۔
تفصیل کے مطابق 30 جون کو مالی سال کے اختتام پر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کے شعبہ ہارٹیکلچر کے چار مالیوں محمد شریف ،اللہ یار،ظفر وڑائچ اور ظہور حسین شامل تھے کی مد ت ملازمت پوری ہونے ریٹائرڈ ہوگئے جن کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا مذکورہ تقریب میں ڈی جی پی ایچ اے مصروفیت کے باعث شریک نہ ہوسکے۔
تاہم مذکورہ شعبہ کے ہیڈ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر جن کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ چھوٹے ملازمین کو پہلے ہی شودر کی حیثیت سے ٹریٹ کرتے ہیں نے مذکورہ تقریب میں شرکت کو اپنی توہین سمجھتے ہوئے عین وقت پر شرکت کرنے سے انکار کردیا جس کے باعث ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر محمد سلیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد ممتاز کی سربراہی میں الوداع ہونے والے ملازمین کو ہار پہنائے گئے اور تحائف پیش کیے گئے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کے مذکورہ رویہ سے الوداع ہونے والے ملازمین افسردہ دکھائی دیئے جبکہ شعبہ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی فیلڈ فورس میں بھی سعد قریشی کے مذکورہ رویہ پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس موقع پر ملازمین میں مختلف چہ مگوئیاں ہوتی رہیں ۔
بعض ملازمین کا کہنا تھا کہ سعد قریشی خود ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتا تھا لیکن پی ایچ اے میں افسر بننے کے بعد مبینہ کرپشن کی کمائی نے اسے مغرور بنا دیا ہے اور وہ چھوٹے ملازمین کو کمتر سمجھتا ہے ۔بعض ملازمین کا کہنا تھا کہ ایمپلائز یونین کو بھی ڈائریکٹر کے اس رویہ پر احتجاج کرنا چاہیے تھا ۔
مگر ان کی پرسرار خاموشی بھی سوالیہ نشان ہے ، تقریب میں موجود بعض ملازمین کا کہنا تھا کہ کمشنر ملتان ڈویثرن عامر کریم جوکہ ایک ڈویثرنل افسر ہیں ہمیشہ مالی بیلداروں سے شفقت سے پیش آتے ہیں جبکہ ڈی جی پی ایچ اے بھی چھوٹے ملازمین کو عزت دیتے ہیں لیکن اس کے برعکس ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کا رویہ متکبرانہ ہے ۔
جس کے باعث چھوٹے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اس ضمن میں ہارٹیکلچر فیلڈ فورس ملازمین نے کمشنر ملتان ڈویثرن سے مذکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں