6 سے 10 جولائی کی موسلادھار بارشیں: این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 6 سے 10 جولائی کے درمیان موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کردیا۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 سے 10 جولائی کے دوران ملک بھر میں بارش، آندھی اور طوفان کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، اٹک اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفان کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پشاور، دیر، سوات، چترال اور کوہستان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی میں جمعہ اور ہفتہ کو ہلکی بارش کا امکان ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں