پاکپتن میں 20 بچوں کی اموات، وزیراعلیٰ پنجاب کا اعلیٰ افسران کو گرفتار کرنے کا حکم

پاکپتن میں بچوں کی اموات، وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن

پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب اسپتال پہنچ گئی، مریضوں اور لواحقین نے شکایات کے انبار لگادئے۔
مریم نواز نے شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس عدنان غفار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،۔
ڈی سی کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔پاکپتن کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں 20 بچوں کی اچانک اموات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر اسپتال اسپتال کا دورہ کیا۔
، مریضوں اور اہلخانہ نے اسپتال میں بدنظمی، غفلت اور دیگر شکایات کے انبار لگادئیے۔
شہریوں نے کہا کہ ادویات موجود ہونے کے باوجود فارمیسی سے گٹھ جوڑ کرکے باہر سے منگوائی جارہی تھیں۔
ایم ایس اور دیگر ذمہ داروں کی جانب سے حقائق کی پردہ پوشی کی کوشش گئی۔
، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت ایکشن لیتے ہوئے سی او ہیلتھ پاکپتن ڈاکٹرسہیل اصغر، ایم ایس ڈاکٹرعدنان غفار کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں