شمالی وزیرستان میں کرفیو کا اعلان، سیکیورٹی اقدامات سخت
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں ہفتہ کو کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کل (ہفتہ کو) صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کرفیو کے دوران تمام مین شاہراہیں عام ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے دراندازی کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں بھارتی پراکیسز دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ لگایا۔
یکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج مارے گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد ہوا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں