ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس، سکیورٹی کے سخت انتظامات

“ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس، سکیورٹی ہائی الرٹ، انٹرنیٹ متاثر”

نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔
ملک بھر میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں ۔
جس میں عزاداری اور سینہ کوبی، شہدائے کربلاکو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد،لاہور،کراچی ،کوئٹہ اورپشاورمیں مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہیں۔
جب کہ اس دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
کراچی میں جلوس کے راستوں اور پشاور میں موبائل فون سروس بند ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی بھی شکایات ہیں۔
دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار، میئرکراچی اورسینیٹر وقار مہدی نے کراچی میں نکالے گئے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں