5 جولائی 1977 سیاہ دن، آمریت نے عوام کی طاقت چھینی: بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹیبلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی تاریخ کا “سیاہ ترین دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس روز ایک “ٹین-پوٹ ڈکٹیٹر” نے عوام کی مرضی اور منتخب حکومت پر شب خون مار کر جمہوریت کو پیچھے دھکیل دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کی آواز کو دبانا، غریبوں کے وقار کو پامال کرنا اور عوام کی طاقت کو چھیننا تھا،۔
لیکن “یہ خواب شہیدوں کے خون اور عوام کے دلوں میں زندہ رہا” ۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس آمریت کے نتیجے میں دہشت، مذہبی استحصال، فرقہ واریت اور جمہوری اداروں کی منظم تباہی نے پاکستان کے تنِ بدن پر گہرے زخم چھوڑے،۔
جو آج بھی ہمارے معاشرے پر اثرانداز ہیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں