یوم آزادی اور معرکہ حق تقریبات، قومی حکمت عملی طے
چودہ اگست اورمعرکہ حق کی تقریبات کیلئےاعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی گئی، ۔
تقریبات کی نگرانی کیلئے وزرا، سیکریٹریز اور چاروں صوبوں کےنمائندے شامل ہیں۔
جشن آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کی تیاروں اور نگرانی کیلئےاعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
کمیٹی میں وفاقی وزرا احسن اقبال،محسن نقوی،عطا تارڑ کے ساتھ رانا ثناءاللہ بھی شامل ہیں۔
معاون خصوصی حذیفہ رحمٰن کمیٹی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
حذیفہ رحمٰن قومی تقریبات کیلئےفکری وثقافتی حکمت عملی مرتب کریں گے۔
وزارت ثقافت کی زیرنگرانی یوم آزادی کی تقریبات کو نیارنگ دیاجائے گا۔
، 13 اور 14 اگست کو ملک بھرمیں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں