بھارتی کرکٹ بورڈکا رواں برس ٹیم بنگلادیش نہ بھیجنےکا فیصلہ

بی سی سی آئی کا اعلان: بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش منسوخ

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ری شیڈول کرتے ہوئے رواں برس ٹیم بنگلا دیش نہ بھیجنےکا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کا وائٹ بال سیریز کا دورہ ری شیڈول کر دیا ہے۔
، اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق بی سی بی کے ساتھ مشاورت کے بعد دورہ ری شیڈول کیا ہے۔
، اگست میں شیڈول سیریز اب ستمبر 2026 میں کھیلی جائےگی۔
، یہ فیصلہ دونوں بورڈز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کا کہنا ہےکہ فیصلہ دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی مصروفیات اور شیڈولنگ میں سہولت کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کے مطابق دورے کے نئے شیڈول کا اعلان مناسب وقت پرکیا جائےگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں