ادویات اور اسپتالوں کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان
مہنگی دواؤں اور صحت سہولیات نے غریب کیلئے علاج بھی مشکل بنادیا۔ صحت کی تمام سہولیات مزید مہنگی ہوگئیں۔ س
رکاری دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران ادویات کی قیمتوں میں 15.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،۔
سالانہ بنیادوں پر ڈینٹل سروسز 26.66 فیصد، میڈیکل ٹیسٹ 6.99 اور اسپتالوں کی سہولیات 8.3 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔
دستاویز کے مطابق جون کے دوران صحت سہولیات 0.99 فیصد، سالانہ 12.63 فیصد مہنگی ہوئی ۔
جبکہ ادویات کی قیمتوں میں 0.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادویات کی قیمتوں میں سالانہ 15.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جون کے دوران ڈاکٹر کی کلینک فیسوں میں 1.32 فیصد اضافہ دیکھا گیا،۔
ایک سال میں ڈاکٹرکلینک 12.80 فیصد تک مزید مہنگے ہوگئے، جون میں ڈینٹل سروسز 1.54 فیصد مزید مہنگی ہو گئیں۔
جبکہ سالانہ بنیادوں پر ڈینٹل سروسز 26.66 فیصد تک مہنگی ہوئیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں