“میونسپل کارپوریشن پر حملہ: کار سرکار میں مداخلت پر سخت کارروائی کا اعلان”
ملتان(خصوصی رپورٹر )محرم الحرام کے جلوس روٹس کلیئر کروانے اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ملتان آمد پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائی کرتا ہوا چونگی نمبر14 پہنچا تو بسم اللّٰہ لاثانی پلاسٹک والے نے سامان سڑک پر رکھا ہوا تھا۔
کارروائی کرنے پر طیش میں آئے ملزمان نوید عباس،شاہد عرف پپو،وحید عباس،محمد سلیم،محمد نعیم ودیگر 5 نامعلوم افراد کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن کے عملہ کو یرغمال بناکر شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران لینڈ انسپکٹر عمر خان کی 10 تولہ چاندی کی چین اور 15500 روپے نقدی بھی نکال لی۔
جبکہ 15 کرنے پر متعلقہ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہو گئے جبکہ ایک ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
اس دوران سپریٹنڈنٹ ریگولیشن مظہر نواز خان نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت کرنے والے ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کیخلاف بغیر کسی سیاسی و سفارشی دباؤ کے سخت کارروائی عمل میں لائیں گے ۔