پولیس تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کااعترافی بیان ناقابل قبول قرار:سپریم کورٹ

پولیس تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعترافی بیان عدالت نے مسترد کر دیا

سپریم کورٹ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کے ناقابل قبول قرار دے دیا۔
جسٹس اطہر من اللہ نے 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
،عدالت عظمٰی نے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا ۔
جب تک اسکا بیان مجسٹریٹ کی موجودگی میں نہ لیا جائے، یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے کہ کسی رپورٹر کو ملزم کے انٹرویو کیلئے رسائی دی جائے۔
،اسکا بیان ریکارڈ کیا جائے اور پھر اسے عوام میں پھیلایا جائے۔
سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اس مقدمے میں متعلقہ تھانے کے انچارج اور تفتیشی افسر نے ایک صحافی کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس کی تحویل میں موجود ملزم کا انٹرویو کرے، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس بیان کا ترمیم شدہ حصہ بعد میں ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں