توانائی کی بچت کے لیے 2 ارب روپے کا پنکھا تبدیلی پروگرام متعارف

توانائی کی بچت کے لیے پنکھا تبدیلی اسکیم کا آغاز

توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے تحت حکومت نے ایک 10 سالہ منصوبہ متعارف کرایا ہے، ۔
جس کے تحت ملک بھر میں 2 ارب روپے کی لاگت سے پرانے اور غیر مؤثر پنکھوں کو مرحلہ وار توانائی بچانے والے پنکھوں سے تبدیل کیا جائے گا۔
حکومت نے توانائی کی بچت کو فروغ دینے کے لیے ایک 10 سالہ سبسڈی پر مبنی پنکھا تبدیلی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ۔
جو ملک بھر کے تمام بجلی کے تقسیم کار اداروں بشمول کے-الیکٹرک میں نافذ کیا جائے گا۔
یہ اسکیم آن بل اسلامک فنانسنگ ماڈل کے تحت 2 ارب روپے کے فنڈ سے چلائی جائے گی۔
، جس کے تحت ملک بھر میں نصب 14 کروڑ 70 لاکھ پنکھوں میں سے 8 کروڑ 80 لاکھ پرانے اور غیر مؤثر پنکھے مرحلہ وار تبدیل کیے جائیں گے۔
اس اقدام سے 6 ہزار سے 7 ہزار میگاواٹ تک کی توانائی کی بچت متوقع ہے۔
، یہ منصوبہ رواں ماہ وزیرِاعظم کی جانب سے باقاعدہ طور پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں