جامعہ زکریا : ریذیڈنٹ آفیسر کا”یس مین“نہ بننے پر سکیورٹی آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

جامعہ زکریا سیکورٹی آفیسر تبدیلی: ڈاکٹر سجاد میتلا کی تقرری

ملتان ( خصوصی رپورٹر) جامعہ زکریا کے ریذیڈنٹ آفیسر کا :یس مین: نہ بننا مہنگا پڑ گیا ۔سیکورٹی آفیسر مرید عباس ہانسلہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ،سینٹرل لائبریری کے اسسٹنٹ ڈاکٹر سجاد احمد میتلا نئے سیکورٹی آفیسر مقرر ،نوٹیفکیشن جاری ،سجاد میتلا نے سیکورٹی آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔
،تفصیل کے مطابق رجسٹرار جامعہ زکریا اعجاز احمد نے جامعہ زکریا کے سکیورٹی آفیسر مرید عباس ہانسلہ کو تبدیل کرتےہوئے سینٹرل لائبریری میں تعینات اسسٹنٹ ڈاکٹر سجاد میتلا کو جامعہ زکریا کے نئے سیکورٹی آفیسر مقر ر کئے جانے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس پر ڈاکٹر سجاد نے گزشتہ روز جامعہ زکریا کے سیکورٹی آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ زکریا میں عرصہ دراز سے آر او کے عہدے پر براجماں ڈاکٹر مقرب اکبر جو ہر نئے آنے والے وائس چانسلر کو شیشے میں اتارنے کی خاص مہار ت رکھتے ہیں کی مخالفت کے باعث مرید ہانسلہ کو سیکورٹی آفیسر کے عہدے سے ہٹایا گیا۔
،حالانکہ ان کی شب وروز سخت مانیٹرنگ کے نتیجہ میں جامعہ زکریا میں چوری کی وارداتوں کا گینگ پکڑا گیا تھا جبکہ روزمرہ وارداتوں سمیت ڈسپلنری امور میں بھی بہتری آئی تھی لیکن انھوں نے ہر سیاہ سفید میں آر او ڈاکٹر مقرب اکبر کو یس مین بننے سے صاف انکار کردیا تھا ۔
تاہم دوسری جانب رجسٹرار جامعہ زکریا اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ سیکورٹی آفیسر کا تبادلہ روٹین میٹر ہے اس میں آر او یا کسی اور کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں