متاثرین گلبرگ ملتان کو انصاف: نیب کی کارروائی کی تفصیل
ملتان(وقائع نگار)یونین متاثرین گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کا اجلاس صدر سید اقبال حسین بخاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ملتان کے ایم ڈی زین مرتضیٰ شاہ کی حالیہ گرفتاری پر نیب حکام کی کارکردگی کو سراہا گیا، تمام الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا پرسنز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
جن کے توسط سے 7000 ہزار پلاٹ متاثرین گلبرگ کی آواز کو اعلی حکام تک پہنچایا گیا یونین صدر اقبال بخاری نے مزید کہا کہ متاثرین گلبرگ اب حوصلہ رکھیں ہمیں اور اپنے اداروں پر پورا بھروسہ اور یقین ہے کہ وہ تمام متاثرین گلبرگ کے دکھوں کا مداوا ضرور کریں گے۔
یونین چیرمین رانا غلام مرتضیٰ نے کہا کہ ایم ڈی گلبرگ ملتان زین مرتضیٰ شاہ کی گرفتاری سے متاثرین گلبرگ کا کیس کافی مضبوط ہو جائے گا کیونکہ اس کے ذریعے دیگر گلبرگ کے فراڈی نوسر بازوں اور خاص طور پر سی ای او گلبرگ اصغر علی گورمانی ایم پی اے پی پی 283 کی گرفتاری تک رسائی ملے گی جو کہ اپنا نام ای سی ایل میں ہونے کے باوجود اداروں کو چکما دے کر بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔
اجلاس میں موجودمتاثرین گلبرگ یونین کے عہدیداران نے مزید کہا کہ ہم اپنی احتجاجی تحریک کی جدوجہد کو بھرپور انداز میں پہلے کی طرح جاری رکھیں گے اور متاثرہ گلبرگ کے اخری فائل ہولڈر کی ریکوری تک ہم متاثرین گلبرگ ملتان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس فراڈ کالونی کے اعلی کاروں کو سخت سزائیں دلوا کر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
تاکہ ائندہ کوئی کسی سادہ لوح لوگوں کو لوٹنے کی کوشش ہی نہ کرے اجلاس میں چیف کوآرڈینیٹر شیخ عدیل اعجاز، جنرل سیکرٹری راؤ عارف رضوی، چوہدری فیصل شہزاد، ذیشان حیدر، محمد ذوہیب، اکبر حسین، چوہدری خالد ریاض،ملک اظہر، محمد ذوالمکارم، کامران قریشی ودیگر شریک تھے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں