پاکستان میں مونگ کی کاشت کے فوائد اور اہمیت

مونگ کی کاشت: زرخیز زمین کے لیے بہترین انتخاب

بہاول پور(تحصیل رپورٹر)پاکستان ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے ممبر کوآرڈینیٹر اینڈ مانیٹرنگ، ڈاکٹر ملک محمد یوسف نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کی ترقی اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے مو¿ثر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات ایریڈ زون ریسرچ انسٹیٹیوٹ بہاولپور کے زیر اہتمام “مونگ کی اہمیت اور کاشت” کے موضوع پر منعقدہ نیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر ملک محمد یوسف نے کہا کہ رواں سال کپاس کی کاشت کا سال ہے۔ الحمداللہ، اب تک کپاس کی فصل محفوظ ہے۔
کسانوں کی کاوشیں جاری ہیں اور ان کے تجربات و تجاویز کو شاملِ عمل بنا کر ہی زرعی ترقی کی راہ پر گامزن ہوا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس دانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر زراعت کو درپیش چیلنجز کا حل نکالیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل کورین گورنمنٹ کے تعاون سے موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں منصوبہ بندی اور عملی اقدامات جاری ہیں۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فیکلٹی آف ایگری کلچر کے ڈین، پروفیسر ڈاکٹر تنویر احمد ترابی نے کہا کہ زرعی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ درخت لگانا اور ان کی نگہداشت کرنا ماحول کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، جبکہ مونگ، بین، صحرائی پودوں اور دیگر فصلوں کی کاشت نہ صرف ہماری ضرورت ہے بلکہ ملک و کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔
ایریڈ زون کے ڈائریکٹر، ممتاز حسین نے مونگ بین کی کاشت کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چولستان میں کم پانی میں یہ خاصی کامیاب فصل ہے۔ سیمینار میں بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر، ڈاکٹر ضیاءاللہ غزالی، کسان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری یعقوب غوری، صابر حسین، ڈائریکٹر پاکستان ایگریکلچر ملتان کے راو علی محمد اور دیگر نے اپنے خطاب میں باور کرایا کہ مونگ کی کاشت زمین کی زرخیزی کو بڑھاتی ہے۔
اس کی کاشت مارچ اور جولائی کے درمیان کی جاتی ہے، اور یہ خشک سالی کو خوشحالی میں بدلنے کا مو¿ثر ذریعہ ہے۔ مونگ پروٹین کا سستا اور مقامی متبادل ہے، جو ہر گھر کی بنیادی غذائی ضرورت بن سکتی ہے۔سیمینار میں متعلقہ افراد نے بھاری تعداد میں شرکت کی۔ آخر میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کاشتکاروں اور اہم شخصیات میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں