پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو دوہری شہریت کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت
انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب کی ہدایت پر دوہری شہریت رکھنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو فوری طور پر دوہری شہریت کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سید خالد حمدانی نے سیکیورٹی، سی آئی اے، انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، محرر پولیس لائنز، سیکیورٹی ڈویژن، ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور دیگر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ چاہے دوہری شہریت رکھتے ہوں یا نہیں، اپنا دوہری شہریت کا سرٹیفکیٹ بلا تاخیر پیر تک لازمی جمع کروائیں۔
اس سے قبل مئی میں، آئی جی پی ڈاکٹر عثمان انور نے دوہری شہریت رکھنے والے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے افسران اور پولیس اہلکاروں کی تفصیلات طلب کی تھیں ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں