کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر مردہ پائی گئیں، والد کا لاش لینے سے انکار
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں فلیٹ میں مردہ پائی گئی،اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
گزشتہ روزکراچی کےعلاقے ڈیفنس فیز سکس میں فلیٹ سے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر مردہ پائی گئی تھیں،پولیس نے حمیرا کے اہلخانہ سے رابطہ کرلیا،۔
پولیس کےمطابق خاتون کے والد نے لاش وصول کرنے سے انکارکردیا،کہا کہ انہوں نےحمیراسےقطع تعلق کرلیاتھا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ ماڈل کےوالدکو سمجھایا ہےکہ کراچی آکرلاش وصول کریں،تاہم اہلخانہ نےدوبارہ رابطہ نہیں کیا۔
،ماڈل واداکارہ حمیرا کی لاش چھیپا سرد خانے میں موجود ہے، جہاں انکا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کےمطابق خاتون فلیٹ میں 7 سال سے اکیلی رہ رہی تھیں۔
، 2018ء میں فلیٹ کرائے پر لیا تھا اور وہ 2024ء سے کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں