سینیٹ کمیٹی میں دیت کی کم از کم رقم 2 کلوگرام سونا مقرر کرنے کی تجویز زیر غور

سینیٹ کمیٹی میں دیت کی کم از کم رقم پر اہم ترمیم زیر غور

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے ایک بل پر غور شروع کر دیا ہے، جس میں دیت کی کم از کم رقم کو 30 ہزار 630 گرام چاندی کے بجائے 2 کلوگرام سونا مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے منگل کے روز ایک بل پر غور کیا جس میں دیت کے قانون میں ترمیم کی تجویز دی گئی ہے،۔
جس کے تحت دیت کی کم از کم رقم کو 2 کلوگرام سونے کے برابر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025 پر غور کیا، جو سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے پیش کیا تھا۔
پیش کردہ ترمیم کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 323 میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ دیت کی کم از کم رقم کو 30 ہزار 630 گرام چاندی کے بجائے 2 ہزار گرام سونا یا مجرم کی جائیداد کے ایک چوتھائی حصے سے تبدیل کر دیا جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں