حکومت کی جانب سے رائٹ سائزنگ میں تاخیر، توجہ ایف بی آر اصلاحات پر مرکوز ہو گئی
وفاقی حکومت کے ڈھانچے کو مختصر اور مؤثر بنانے (رائٹ سائزنگ) کی اصل ڈیڈ لائن جون میں مکمل ہونے کے باوجود، کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ (سی سی آر) نے منگل کے روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی اصلاحات کی طرف توجہ مرکوز کی، جسے پاکستان کے مالیاتی نظام کی ’مرکزی اکائی‘ قرار دیا گیا ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مختلف وزارتوں اور محکموں، بشمول پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی (پی پی ایم سی)، وزارت قانون، اور ریونیو ڈویژن (ایف بی آر) کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر خزانہ پہلے ہی جنوری میں اعلان کر چکے تھے کہ تمام 42 وفاقی وزارتوں اور ان سے منسلک اداروں کی رائٹ سائزنگ مالی سال 2025 کے اختتام سے پہلے مکمل کر لی جائے گی،۔
تاکہ کارکردگی بہتر بنائی جا سکے اور اخراجات کم کیے جا سکیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں