ملتان ممکنہ سیلاب سے بچاؤ اقدامات، ایمرجنسی پلان تیار
.
ملتان ( خصوصی رپورٹر)ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے ڈویژن بھر میں پیشگی اقدامات کا آغاز کردیا گیا۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ ریسکیو اداروں نے مشترکہ ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا۔اس سلسلے میں کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں دریائ و شہری فلڈ بارے اداروں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔
جس میں سیلاب اور مون سون کے حوالےسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں تاہم انتظامات مکمل ہیں۔ ضلعی انتظامیہ حفاظتی بندوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کے اقدامات کرے۔
اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سروے ٹیمیں تشکیل دیکر دریائی علاقوں کی انسپکشن کی جائے۔انہوں نے مون سون میں واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا بھی حکم دیدیا۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے سلسلے میں واسا،ریسکیو اور متعلقہ ادارے مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔
واسا کے تمام ڈسپوزل سٹیشن اور سیوریج سسٹم کی مکمل انسپکشن کی جائے۔ تمام نالیاں ڈرینز صاف کروائ جائیں ۔نشینی علاقوں کی جیو ٹیگنگ، مکمل کلیرنس کا لائحہ عمل تیار رکھا جائے۔نشیبی علاقوں کے قریب واسا اپنے کیمپ لگائے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، متعلقہ حکام جبکہ ویڈیو لنک پر ڈپٹی کمشنرز، دیگر افسرن موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو حکام کی جانب سے تفصیلی بریفننگ بھی دی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں