ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا دورہِ بہاول وکٹوریہ ہسپتال ،انتظامی غفلت ،شکایات پر ایم ایس برطرف

ایمرجنسی وارڈ بہاول وکٹوریہ ہسپتال: انتظامی غفلت پر سخت ایکشن

ملتان،بہاولپور (خصوصی رپورٹر، سٹی رپورٹر ) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور کی ایمرجنسی وارڈ کا اچانک دورہ کیا، جہاں انتظامی غفلت اور مریضوں کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر محمود بخاری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا،و۔
ڈاکٹر عامر محمود بخاری کو سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر فرین اشرف کو میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں صفائی، ادویات کی فراہمی، اور مریضوں کے فوری علاج میں کوتاہیوں کے باعث ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے برہمی کا اظہار کیا اور فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر عامر بخاری کو اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر فرین اشرف کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے، جو تاحکمِ ثانی اس عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہسپتال کی سروسز میں بہتری لانے اور مریضوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں