لکی مروت میں تجوڑی روڈ پر بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق،3 افراد زخمی

تجوڑی روڈ بم دھماکا: لکی مروت میں انعام اللہ خان کی گاڑی کے قریب دھماکا

لکی مروت میں تجوڑی روڈ پر مروت بیٹنی قومی تحریک کے چیئرمین انعام اللہ خان کی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا۔بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے، چیئرمین انعام اللہ کی گاڑی اور ایک موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی جبکہ وہ محفوظ رہے۔چیئرمین انعام اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے کے بعد حملہ آواروں سے مقابلہ ہوا۔ جس میں ان کے ساتھیوں نے 3 حملہ آوروں کو مار گرایا۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مقامی افراد کی مدد سے علاقے کا سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں