چیف جسٹس کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس کا اقدام: غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی ملے گی

چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جس کے تحت وکلاء کو ریاست کی جانب سے 50 ہزار روپے تک معاوضہ دیا جائے گا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری برانچ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔
جس کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بار ایسوسی ایشنز اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے درمیان تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
اور انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ادارہ جاتی روابط مضبوط کرنے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ، سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے نمائندوں نے شرکت کی۔
چیف جسٹس نے ہر صوبے میں لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے نمائندوں کی تعیناتی کا اعلان کیا جو ضلعی بارز میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں