ملک ریاض کی طلبی کا نوٹس، 15 جولائی کی ڈیڈلائن مقرر
احتساب عدالت کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض، ان کے بیٹے علی ریاض اور داماد زین ملک سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کے معاملے میں اہم اقدام اٹھا لیا۔
عدالت نے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے ملزمان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
جس میں انہیں 15 جولائی تک عدالت میں پیش ہو کر اپنا موقف پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے خصوصی پبلک پراسیکیوٹر نے ڈی جی نیب کراچی کی جانب سے جاری کردہ جائیداد ضبط کرنے کے حکم نامے کی توثیق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
نیب حکام کے مطابق، ملک ریاض اور دیگر ملزمان کے خلاف بحریہ ٹاؤن کراچی کے لیے سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے الزامات پر ریفرنس زیر سماعت ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں