ملک گیر ہڑتال: تاجر برادری سے ملاقات کل ہوگی، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک گیر ہڑتال کی کال کے معاملے پر کل تاجر برادی سے ملاقات کریں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران تاجر برادی کی جانب سے ہڑتال کی کال سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں لاہور، سیالکوٹ، فیصل، کراچی سمیت کئی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں گیا ہوں، آج اوورسیز چیمبرز میں آیا ہوں، چل کرجانے والی بات اچھی ہوتی ہے۔
، میں اس پر یقین رکھتا ہوں کہ خود جائیں اور جا کر بات چیت کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے موجودہ قانون میں بہت سارے سیف گارڈ لگائے ہیں۔
، ہماری کوشش ہے کہ ایسی چیز کریں، جس سے غلط استعمال نہ کیا جائے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ 19 جولائی کی ہڑتال سے متعلق کل تاجر برادی سے ملاقات کر رہے ہیں۔
، ہم ان سے درخواست کریں گے کہ پہلے وہ تو پڑھ کر آئیں کہ پہلے کیا قانون تھا، اور انہیں اپنا موقف بھی بتائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں