پی ایچ اے پبلسٹی فیس ٹھیکہ کا ورک آرڈر جاری نہ ہوسکا

پی ایچ اے پبلسٹی فیس ٹھیکہ جاری نہ ہونے پر سیلف ریکوری کا فیصلہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) پی ایچ اے پبلسٹی فیس ٹھیکہ کا ورک آرڈر جاری نہ ہوسکا ،ورک آرڈر جاری نہ ہونے تک سیلف ریکوری کا فیصلہ ،موٹر ٹرانسپورٹ آفیسر ظفر سیال کو اضافی چارج دیتے ہوئے ریکوری آفیسر تعینات کردیا گیا۔
،تفصیل کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان میں سابقہ ریکوری آڈٹ کے باعث سالانہ پبلسٹی فیس ٹھیکہ برائے سال 2025-26 ء کا ورک آرڈرجاری نہیں کیا جاسکا تاہم قائمقام ڈی جی پی ایچ اے نے شعبہ مارکیٹنگ کے چند خاص افسروںکو سیلف ریکوری کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
جبکہ قائمقام ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس عدنان بٹ کے کار خاص موٹر نرانسپورٹ آفیسر ظفر سیال کو ریکوری آفسیر کی اضافی ذمہ داریاں بھی تفویض کردی گئی ہیں ،اس ضمن میں پی ایچ اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کیلئے ٹھیکے کا پراسس مکمل ہوچکا ہے۔
تاہم سابقہ ریکوری کے حوالے سے ریکارڈ کی چھان بین کاعمل جاری ہے جس کے بعد ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کو ورک آرڈر جاری کیا جائے گا تاہم اس دوران پبلسٹی فیس ریکوری کیلئے پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ کے خاص افسروں کو ڈی جی کی جانب سے سیلف ریکوری کی ذمہ داریا تفویض کی گئی ہیں جن میں ماضی میں مختلف ڈی جنرلز کی آنکھ کا تارا رہنے والے ظفر سیال بھی شامل ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں