40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران میں جا کر وہیں رک گئے یا غائب ہو گئے، سردار یوسف

40 ہزار پاکستانی زائرین غائب، سالار سسٹم ختم کر دیا گیا

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ زیارات مقدسہ کے لیے روایتی سالار سسٹم ختم کر دیا گیا ہے ۔
کیونکہ تقریباً 40 ہزار پاکستانی زائرین عراق، شام اور ایران میں جا کر وہیں رک گئے یا غائب ہو گئے۔
، جن کا کوئی ریکارڈ حکومتی اداروں کے پاس موجود نہیں تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سردار یوسف نے کہاکہ رواں سال نجی حج اسکیم کے 63 ہزار عازمین مکمل ادائیگاں نہ کرنے کی وجہ سے حج پر روانہ نہیں ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ حج جیسے مقدس فریضے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، ہر وہ شخص جس نے پیسے جمع کروائے، وہ خواہ سرکاری سکیم میں ہو یا نجی میں، حجاز مقدس روانہ ہوگا۔
اس سوال پر کہ آئندہ سال کے لیے 4 لاکھ 56 ہزار درخواستیں جمع ہو چکی ہیں جبکہ پاکستان کا سرکاری کوٹہ صرف ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے،۔
تو یہ کوٹہ کس بنیاد پر سرکاری اور نجی سکیم میں تقسیم کیا جائے گا؟
تو وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اس کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی اور یہ فیصلہ مکمل شفافیت، میرٹ اور دستیاب کوٹہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں