دہشتگردوں کا پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن پر حملہ
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب پنجاب جانے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے علاقے وانڈہ امیر کے قریب دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر پنجاب جانے والی مین ٹرانسمشن گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔
جس کے باعث پنجاب کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔
ضلع لکی مروت پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ آدھی رات کو وانڈہ امیر اور دبک مندرہ خیل برساتی نالے کے قریب ضلع لکی مروت سے پنجاب جانے والی مین ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کو دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔
دھماکے کے باعث مزکورہ جگہ پر بڑا گڑا بن گیا گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے ضلع لکی مروت سے پنجاب جانے والی گیس کی سپلائی معطل ہوگیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں