ایران نیوکلیئر ڈیل: امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اگست کی ڈیڈلائن مقرر کردی

ایران نیوکلیئر ڈیل کی ڈیڈلائن: امریکا و اتحادیوں کا سخت پیغام

ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حتمی معاہدے کیلئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اگست کے اختتام تک کی ڈیڈلائن مقرر کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے برطانوی، فرانسیسی اور جرمن ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
جس میں تمام فریقین نے فیصلہ کیا کہ اگر اگست کے آخر تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ ہو سکا ۔
تو وہ اقوام متحدہ کی پرانی اقتصادی پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس اعلان سے قبل ایران نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تو جوہری مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔
ایران نے جوہری توانائی کے پرامن استعمال کو اپنا حق قرار دیتے ہوئے مذاکراتی دباؤ کو مسترد کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں