آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں کوئی پاکستانی بیٹر شامل نہیں

آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، جو روٹ نے ہم وطن ہیری بروک سے پہلی پوزیشن واپس چھین لی، ٹاپ 10 کھلاڑیوں میں پاکستان کو کوئی بیٹر شامل نہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، انگلینڈ کے جو روٹ نے ہم وطن ہیری بروک سے پہلی پوزیشن واپس لے لیؤ
، ہیری بروک 2 درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے۔رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولمسن کا دوسرا اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا چوتھا نمبر ہے۔
، ٹاپ ٹین بلے بازوں میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپریت بومرا بدستور سرفہرست ہیں، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا کا دوسرا، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا تیسرا اور جوش ہیزل ووڈ کا چوتھا نمبر ہے۔
، پاکستان کے اسپنر نعمان علی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں