پابندی کے خاتمے کے فیصلے سے پی آئی اے کی ویلیو بڑھے گی، خواجہ آصف

خواجہ آصف: پابندی کے خاتمے سے پی آئی اے کی ویلیو بڑھے گی

وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئر لائنز پر پابندی کے خاتمے پر کہا ہے کہ فیصلے سے نجکاری میں قومی ایئرلائن کی ویلیو بڑھے گی۔
، بانی پی ٹی آئی نے پی آئی اے کو قبرستان بنایا، پابندی اوورسیز کیلئے بڑا صدمہ تھی، ہمارے پائلٹس کی حیثیت مجروح ہوئی، ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو برطانیہ میں آپریٹ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔
، پی ٹی آئی حکومت میں اپنے ہی ادارے پر الزام لگایا گیا، بین الاقوامی ریگولیٹرز کو قومی ایئرلائن پر پابندی لگانے کی دعوت دی گئی۔
، غلام سرور نے ریاست کیخلاف جرم کیا، آج تک وضاحت نہیں دی، بانی پی ٹی آئی پر بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں