ترقی کے اہل افسر کو ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پروموشن دی جاسکتی ہے: سپریم کورٹ

ریٹائرمنٹ کے بعد ترقی کا حق برقرار، سپریم کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کی ترقی سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کردیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار پولیس سروس کے سینئر افسر تھے جو 3 بار ترقی سے محروم رہے۔
حالانکہ ان کی 2013 سے 2018 تک تمام کارکردگی رپورٹس بہترین تھیں۔
عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست گزار کا کیس 2 ماہ میں میرٹ پر دوبارہ سنے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق 2019 کی رپورٹ نہ ہونے کی وجہ فیلڈ پوسٹنگ کا نہ ملنا تھا جب کہ ترقی نہ دینے کی کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں