وزارتوں کی کارکردگی، تادیبی کارروائی سے نہیں بچیں گے: شہباز شریف

ہر 2 ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کو جانچا جائے گا، اچھی کارکردگی دکھانے والی وزارت کو شاباش دی جائے گی۔
، کمی کوتاہی کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی، ضرورت پڑنے پر تادیبی کارروائی بھی ہوگی، کسی کو جھوٹا تاثر پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہا کہ محرم الحرام کی مجالس کے پرامن انعقاد پر پوری پاکستان قوم، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزیر داخلہ محسن کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کا پر امن ماحول میں انعقاد وفاقی وزیرداخلہ،صوبائی اور آزادکشمیرکی حکومتوں کے بہترین انتظامات سے ممکن ہوا۔
، قومی وحدت، اتحاد اور بھائی چارے سے ہی امید افزا صورتحال بنی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں