ایران کا انتباہ: فوجی جارحیت کا شدید ردعمل ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ کسی بھی نئے فوجی حملے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
تہران اپنے مخالفین کو اس سے کہیں بڑا وار کر سکتا ہے جو 12 روزہ ایران-اسرائیل جنگ کے دوران کیا گیا تھا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں کہا کہ’ یہ حقیقت کہ ہماری قوم امریکا اور اس کی پالتو صہیونی حکومت (اسرائیل) کی طاقت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہے، بہت قابلِ تعریف ہے۔’
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیل اور امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حملے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے کیے گئے۔
جبکہ تہران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر شہری مقاصد کے لیے ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں