پنجاب میں بارشوں سے 33 افراد جاں بحق اور 170 سے زائد زخمی؛ کئی شہروں میں ایمرجنسی نافذ
پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں میں 33 افراد کے جاں بحق ہونے اور 170 سے زائد شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد پنجاب کے مخلتف علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، چکوال اور گرد و نواح میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی ہے-
، ڈائریکٹر جنرل پنجاب واسا، طیب فرید کی ہدایت پر تمام واسا فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں۔پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں مون سون کا سسٹم موجود ہے جب کہ لاہور شہر میں اج بھی کہیں ہلکی ہو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری تک جانے کے امکان ہیں، بارش کے پیش نظر واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، بلدیہ عظمی اور محکمہ ہاؤسنگ کے افسران و ملازمین الرٹ ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں