مون سون بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ، اربن فلڈنگ کا خدشہ

مون سون بارشوں سے آبی ذخائر میں اضافہ، ذخیرہ 83 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا

مون سون بارشوں سے آبی ذخائر بڑھ گئے جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 83 لاکھ ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔
ترجمان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے کے باعث اسپیل ویز کھول دیے گئے ہیں۔
ترجمان ارسا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1186 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ 1242 فٹ پر ڈیم بھر جاتا ہے۔
ترجمان ارسا کے مطابق چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 648 فٹ تک پہنچ گئی ہے ۔
جبکہ پانی کی گنجائش صرف ایک فٹ رہ گئی، ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیمز کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے تاہم اربن فلڈنگ ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب بھر میں کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی اسلام آباد میں گزشتہ روز سے بارشیں جاری ہیں۔
، راولپنڈی میں 15 گھنٹے میں 230 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے ۔
جبکہ مسلسل بارش کے باعث نالہ لئی کی سطح 18 فٹ تک بلند ہوگئی ہے جبکہ نالہ لئی کی انتہائی سطح 20 فٹ ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں