اسلام آباد ایئرپورٹ پروازوں میں تاخیر، بارش نے فلائٹ آپریشن متاثر کر دیا
وفاقی دارالحکومت اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہو گیا۔
بارش کے باعث 30 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں جبکہ پروازوں کی روانگی اور آمد میں کئی گھنٹوں کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
برطانیہ جانے والی برٹش ایئرویز کی پرواز بی کے 2160 تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ قومی ایئرلائن کی دبئی جانے والی پرواز پی کے 233 کی روانگی میں ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
نجی ایئر لائن کی کراچی جانے والی پرواز نے 1:35 کے بجائے 3:45 پر اڑان بھری جبکہ جدہ جانے والی سعودی ایئرلائن کی پرواز بھی تاخیر کا شکار رہی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں