امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق معلومات نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

امریکی صدر کے دورہ پاکستان کی تردید، دفتر خارجہ لاعلم

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورہ پاکستان کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔برطانوی خبرایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق معلومات نہیں۔دوسری جانب امریکی وبرطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 17سے 19 ستمبر تک برطانیہ کا دورہ کررہے ہیں۔اس سے پہلے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے دورہ پاکستان کی خبریں گردش میں تھیں۔ تاہم اب ترجمان دفترخارجہ نے بالکل واضح کردیا ہے کہ اب تک امریکی صدر کے دورہ پاکستان سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں