اپنی زمین اپنا گھر اسکیم: درخواستوں کی وصولی روک دی گئی

اپنی زمین اپنا گھر اسکیم، درخواستوں کی وصولی کا عمل روک دیا گیا

وزیراعلیٰ پنجاب “اپنی زمین، اپنا گھر” پور ٹل پر مزید درخواستوں کی وصولی کا عمل روک دیا گیا، 4 لاکھ 81 ہزاردرخواستیں موصول ہوگئی۔
، سکروٹنی کے بعد 2 ہزار پلاٹس مفت دیئے جائیں گے۔
وزیراعلی پنجاب اپنی زمین،اپنا گھر پورٹل پرمزید درخواستوں کی وصولی کا عمل بند کردیا گیا ہے، سکروٹنی کا عمل شروع ہو گیا۔
صوبے کے 19 اضلاع میں آن لائن درخواستوں کے ذریعے دو ہزار مفت پلاٹس دیئے جائیں گے۔
اپنی زمین، اپنا گھرپروگرام کے تحت 4 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد نے درخواستیں جمع کروا چکے ہیں۔
3 لاکھ 67 ہزار سے زائد افراد کی درخواستیں ابتدائی سکریننگ کے معیار پرپورا اتری ہیں۔
وزیر ہائوسنگ پنجاب بلال یاسین کا کہنا ہے شفافیت اور سکروٹنی کے عمل کی نگرانی کیلئے 19اضلاع میں کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں۔
،متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزکی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں