عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، گرمیوں کی طلب اہم وجہ
عالمی منڈی میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جس کی وجہ امریکہ اور چین میں موسم گرما کے دوران مستحکم طلب کی توقعات ہیں۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت 13 سینٹ (0.2 فیصد) اضافے سے 68.84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ۔
جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے سودے 25 سینٹ (0.4 فیصد) اضافے سے 66.77 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
رپورٹ کے مطابق تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک رواں سال کی دوسری ششماہی میں بہتر معاشی نمو کے آثار کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
جبکہ چین کے اقتصادی اعداد و شمار نے بھی مسلسل ترقی ظاہر کی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گرمیوں کے موسم میں مضبوط موسمی طلب خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے کیونکہ سفری اور صنعتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
اس کے علاوہ چین میں جون میں خام تیل کی پروسیسنگ میں 8.5 فیصد اضافہ ہوا جو ایندھن کی مضبوط طلب کو ظاہر کرتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں