شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا: محسن نقوی

محسن نقوی: شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کا اعتراف، سول ایوارڈز کی منظوری

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم ان بہادر سپوتوں کی ہمیشہ مشکور رہے گی۔
، شہداء وطن ہمارے سر کا تاج ہیں، شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت کابینہ ڈویژن کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران ملک و قوم کے لیے بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے سول ایوارڈز کی نامزدگی کا جائزہ لیا گیا ۔
اور مجموعی طور پر 71 افراد کے لیے مختلف سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جان نچھاور کرنے والوں کی اور غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے۔
، ان لوگوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک کی بے مثل خدمت کی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں