بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا ، اسپل ویز کھولے جانے کا امکان

راول ڈیم بھر گیا، نشیبی علاقوں میں سیلابی خطرہ بڑھ گیا

بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا، جس کے باعث اسپل ویز کھولے جانے کا امکان ہے۔
راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 17 سو 47 ایکڑ فٹ پر پہنچ گیا جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش 17 سو 52 ایکڑ فٹ ہے۔
اگلے 24 گھنٹے میں راول ڈیم کے سپل ویز کھولے جانے کا امکان ہے۔
راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
اور اندرون شہر کئی علاقے زیر آب آگئے جبکہ برساتی نالوں میں طغیانی پیدا ہو گئی ہے۔
دریائے سواں سے بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، بارش کے باعث ٹریفک بری طرح متاثر ہے۔
، مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں لوگ گھروں سے غیر ضروری باہر نہ نکلیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں