پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کی بحالی، مذاکرات کامیاب
اسپیکر ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں ہنگامہ آرائی کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کیا تھا۔
اسپیکر کی جانب سے معطل ارکان کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔
تاہم، پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔
جس کے بعد اسپیکر کی جانب سے معطل کیے گئے 26 ارکان کو بحال کر دیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں