پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا

یو اے پی ریلوے منصوبہ: پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان اہم معاہدہ

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا
پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا۔
تینوں ممالک نےکابل میں یو اے پی (UAP) ریلوےمنصوبے کے فیزیبلٹی اسٹڈی معاہدے پر دستخط کردیے۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچے ۔
جہاں اُن کا استقبال افغان نائب وزیر خارجہ محمد نعیم وردگ اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی نے کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اور وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
ملاقات کے بعد پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے یو اے پی ریلوے منصوبے کے فیزیبلٹی اسٹڈی معاہدے پر دستخط کردیے۔
یو اے پی منصوبہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کو ریلوے لنک سےجوڑنے کےلیےہے جو وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی دے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں